جمعرات، 3 اپریل، 2014

Water will not help, if fire broke out due to Sodium


پہلے دیکھئے کہ آگ کس چیز سے بھڑکی ہے

محمد آصف ریاض
میزائل مین کے نام سے مشہوراے پی جےعبد الکلام کی ایک نئی کتاب 2013 میں شائع ہوئی ہے۔ اس کتاب کا نام مائی جرنی My Journey ) ) ہے۔ اس کتاب میں انھوں نے کئی  اہم اور دلچسپ واقعات نقل کئے ہیں۔ یہاں ان واقعات میں سے ایک کا ذکرکیا جا تا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ جب وہ اپنے دوست سدھا کرکے ساتھ  پے لوڈ پری پریشن لیبو ریٹری میں راکٹ کے لئے پے لوڈ تیار کر رہے تھے تو اس دوران ایک خوفنا ک واقعہ پیش آیا۔ ہوا یہ کہ سوڈیم اور تھرمائٹ کے مکس کے وقت ہم لوگ کام میں اس قدر منہمک تھے کہ ہم سائنس کا ایک سادہ اصول  بھول گئے وہ یہ کہ اگر خالص سوڈیم می پانی کا ایک قطرہ بھی چلا جائے تو دھماکہ کے ساتھ آگ بھڑک اٹھے گی۔
ہوا یہ کہ گرمی کا موسم تھا۔ اور تپش بہت شدید تھی۔ ہم لوگ لیبوریٹری میں پے لوڈ کو چیک کر نے کے لئے پہنچے توسدھاکر نے اپنے چہرے کو جھکا کرپے لوڈ کو دیکھنا چاہا۔ اس کے چہرے سے پسینہ ٹپک رہا تھا جیسے ہی اس کا پسینہ سوڈیم  پر پڑا ایک دھماکہ کے ساتھ  آگ بھڑک اٹھی۔
سدھاکر نے اپنے ہاتھ سے لیبوریٹری کا شیشہ توڑ دیا اور ہمیں دھکا دے کر باہر نکال دیا۔ اب وہ لہولہان ہوچکا تھا۔ ہم لوگ باہر کھڑے ہوکر بڑی بے بسی کے عالم میں اپنی آنکھوں کے سامنے لیبوریٹری کو جلتا ہوا دیکھ رہے تھے۔ ہم اس پر پانی نہیں ڈال سکتے تھے کیوں کہ آگ سوڈیم سے لگی تھی پانی ڈالنے کی صورت میں وہ مزید بھڑک اٹھتی۔
It was a fire due to sodium , so using water would not help. Rather, it would add to the devastation. :( My Journey , 97)
انسانی زندگی میں اکثرمسائل پیدا ہوتے رہتے ہیں۔ کبھی ایک قسم کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے تو کبھی دوسرے قسم کا مسئلہ۔ آدمی کو ہرمسئلہ کا حل نکالنا پڑتا ہے۔ لیکن اگرکوئی شخص ایسا کرے کہ ہر مسئلہ کو ایک ہی انداز میں حل کرنا چاہے تو وہ مسئلہ کو مزید پیچیدہ بنا دے گا۔ وہ اسے سلجھانے کے بجائے مزید الجھا دے گا۔ ہر مسئلہ ایک الگ قسم کے حل کا تقاضا کرتا ہے۔ مسئلہ کے حل سے پہلے انسان کو یہ دیکھنا پڑتا ہے کہ مسئلہ کی آگ کس چیز سے بھڑکی ہے۔ اگر مسئلہ کی آگ عام قسم کی آگ ہے تو اسے پانی سے بجھا یا جائے گا اور اگر وہ آگ سوڈیم سے بھڑکی ہے تواس پر پانی نہیں ڈالاجائے گا کیونکہ پانی سوڈیم کی آگ کو مزید کئی گناہ زیادہ بھڑکا دیتا ہے۔
مسئلہ کے حل سے پہلے آدمی کو ضرور جاننا چاہئے کہ مسئلہ کس چیز سے پیدا ہوا ہے۔ اگر کوئی شخص مسئلہ  کی حقیقت کو جانے بغیر اسے حل کرنا چاہے تو بہت ممکن ہے کہ آگ سوڈیم سے بھڑکی ہو اور وہ اسے پانی سے بجھا رہا ہو۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں