پیر، 14 اپریل، 2014

Do not lose hope

مایوسی نہیں

محمد آصف ریاض
برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نےایک پاکستانی بس ڈرائیور کے بیٹا ساجد جاوید کووزیرثقا فت نامزد کیا ہے۔ ان کی نامژدگی 9 اپریل 2014 کو ماریہ ملر 
(Maria Miller) کی جگہ پرہوئی ۔ 
بی بی سی نیوزکے مطابق جاوید کے والد 1961 میں پاکستان سے ہجرت کرکےبرطانیہ پہنچے اوریہاں 1969 میں ان کے بیٹےجاوید کی پیدائش ہوئی۔ جاوید نے یہیں مقامی اسکول میں ابتدائی تعلیم حاصل کی پھرایکسٹریونیورسٹی سے معیشت وسیاست میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔
جاوید 2010 میں کنزرویٹیو پارٹی کے ٹکٹ پررکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے اوراب 2014 میں انھیں برطانیہ کا کلچرمنسٹربنایا گیا ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق جاوید کےوالد جب برطانیہ آئے تھے توان کی جیب میں صرف ایک پونڈ تھا۔
جاوید کے والد کے لئے پاکستان میں کوئی موقع نہیں تھا۔ اس لئے انھوں نے ملک چھوڑکر برطانیہ جانے کا فیصلہ کیا۔
برطانیہ پہنچتے ہی ان کی زندگی بدل گئی۔ وہاں انھیں لا محدود مواقع حاصل ہوئے اوران مواقع کا استعمال کرکےانھوں نے اپنے بیٹوں کواعلیٰ تعلیم دی، ہاں تک کہ ان میں سےایک برطانیہ کاوزیرثقافت بن گیا۔
آدمی اپنے منصوبے کے مطابق ایک جگہ ناکام ہوجا تا ہےتواسے لگتا ہے کہ اب اس کی زندگی بے معنیٰ ہو کررہ گئی ہے۔ وہ اپنے آپ کو ایک لٹا ہوا انسان سمجھنے لگتا ہے۔ لیکن وہی آدمی جب ایک دوسری جگہ پہنچتا ہےتواسے ایک اورہی تجربہ ہوتاہے۔ یہ تجربہ اسے بتاتا ہے کہ چاہے مایوسی کتنی ہی تاریک کیوں نہ ہو، وہ امید کی روشنی کوختم نہیں کر سکتی۔
آدمی کوچاہئےکہ اگروہ ایک مقام پرناکام ہوجائےتوہرگزمایوس نہ ہو،کیوں بہت ممکن ہے کہ وہ دوسری جگہ کامیاب ہو نے والا ہو۔ آدمی صرف اپنے منصوبہ کوجانتا ہے وہ اپنے بارے میں خدائی منصوبہ کو نہیں جانتا۔ وہ نہیں جانتا کہ خدا نے اس کے لئے کامیابی کا کیا منصوبہ بنارکھا ہے۔ بہت ممکن ہے کہ انسان اپنے منصوبہ کے مطابق ایک جگہ ناکام ہوجائے اورخدا ئی منصوبہ کےمطابق دوسری جگہ کامیابی سے ہمکنار ہو۔ آدمی کو چاہئے کہ جب اس کا اپنا منصوبہ ناکام  ہوتووہ خدا کے منصوبہ کی طرف دیکھے۔ وہ مایوس ہر گز نہ ہو۔ وہ یہ جانے کہ اس کا اپنا منصوبہ ناکام ہوسکتا ہے لیکن اس کے بارے میں خدا کا جو منصوبہ ہے وہ کبھی بھی ناکام نہیں ہوسکتا۔
مارٹن لیوتھرکنگ جونیئر ( پیدائش 15 جنوری 1929 : موت  4 اپریل 1968) کا قول ہے:
"ہمیں محدود قسم کی مایوسی کا سامنا ہو سکتا ہے لیکن ہم لا محدود قسم کی امید کا دامن نہیں چھوڑسکتے۔"
We must accept finite disappointment, but never lose infinite hope
Martin Luther King, Jr

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں