جھاگ کا سبق
محمد آصف ریاض
پانی میں اشتعال
پیدا کرنے سے جھاگ اٹھتا ہے۔ لیکن
یہ جھاگ ہمیشہ باقی نہیں رہتا۔ باقی
رہنے والی چیز پانی ہے۔ پانی پر"جھاگ" ایک وقتی چیز ہوتی ہے، جسے ہوائیں
بہت جلد اڑالے جاتی ہیں۔ پانی سے زمین پر زندگی قائم ہے۔ اگر زمین سے پانی غائب ہوجائے
تو زمین کی ساری مخلوق ختم ہوجائے۔ پانی زندگی کی علامت ہے۔ رحیم کہتا ہے۔ "رحیمن
پانی راکھئے، بن پانی سب سون۔"
جس طرح پانی کا ایک
کام ہے۔ اسی طرح جھاگ کا بھی ایک کام ہے۔ پانی میں اشتعال پیدا کرنے سے جھاگ پیدا ہوتا
ہے۔ اسی طرح کسی انسان کو مشتعل کرنے سے اس کے اندر سے وہ چیز پیدا ہوتی ہے جسے"غصہ"
کہا جا تا ہے۔ غصہ بھی جھاگ ہے۔
غصہ ایک فطری چیز
ہے۔ جس طرح اشتعال کے بعد پانی کے اندر سے جھاگ کا نکل آنا فطری عمل ہے، اسی طرح کسی
غیر فطری بات پر کسی انسان کا غضبناک ہو اٹھنا بھی ایک فطری عمل ہے۔ خرابی اس وقت پیدا
ہوتی ہےجب کوئی شخص غصہ کو اپنی شخصیت کا حصہ بنالے۔ وہ غصہ کو جھاگ بنا کر اڑانے کے
لئے تیار نہ ہو۔
جس طرح پانی جھاگ
کو اپنا حصہ نہیں بناتا اسی طرح انسان کو بھی غصہ کو اپنی شخصیت کا حصہ نہیں بنانا
ہے ۔ یہی جھاگ کا سبق ہے۔
جھاگ اسی لئے ہے
کہ ہوائیں اسے اڑا لے جائیں اور غصہ بھی اسی لئے ہے کہ اسے بہت جلد جھاگ کی طرح اڑا
دیا جائے۔
انسان کو ایسا نہیں
کرنا ہے کہ وہ غصہ کو اپنی شخصیت کا حصہ بنالے۔ جس طرح پانی جھاگ کو اپنا حصہ نہیں
بنا تا اسی طرح کسی انسان کوغصہ کو اپنی شخصیت کا حصہ نہیں بنانا ہے۔ غصہ ایک فطر عمل
ہے لیکن غصہ کو شخصیت کا حصہ بنا لینا ایک غیر فطری عمل ہے۔ اگر انسان غصہ کو جھاگ
کی طرح اڑانے کے بجائے،اسے ہمیشہ کے لئے اپنی شخصیت کا حصہ بنالے، تو زمین حسد، کینہ،
بغض،عداوت، نفرت اور فساد سے بھر جائے گی۔
زمین اس چیز سے خالی ہوجائے گی،جسے لوگ محبت،صلہ رحمی،رواداری،شفقت اور رفاقت کا نام دیتے ہیں۔ خدا نے جھاگ پیدا کیا تاکہ ہم یہ جانیں
کہ ہمیں غصہ اور احساس نفرت کوجھاگ بنا کر اڑادینا ہے۔ یہی جھاگ کا سبق ہے۔
nice post
جواب دیںحذف کریںआसिफ भाई ! एक गुज़ारिशः
अगर आप setting में comment की जगह पर Show word verification को no कर देंगे तो लोग आसानी से comment डाल सकेंगे।
Shukria. Aap ke mashwara par abhi amal karne ki koshish karr-raha hun.
جواب دیںحذف کریںThank you very much for your kind suggestions.
Between them is a barrier which they do not transgress:
جواب دیںحذف کریںSurah Ar-Rahman