انھیں بتانا کہ ہم نے ان کے کل کے لئے اپنے آج کو قربان کردیا ہے
محمد آصف ریاض
ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں میں ایک ریاست کا نام ناگا لینڈ ہے۔ ناگا
لینڈ کی سرحد آسام اروناچل پردیش، میانماراور منی پورسے ملتی ہے۔ یہ ریاست ناگا قبائل
کے نام سے مشہورہے۔ ناگا لینڈ کی راجدھانی کوہیما ہے۔ کوہیما ایک عظیم الشان شہرہے۔
یہ شہرپہاڑیوں کے سلسلوں پربسا ہوا ہے۔ ناگا قوم اپنی بہادری کے لئے جانی جاتی
ہے۔
دوسری جنگ عظیم )1944( کے
دوران جاپانیوں نے ناگا لینڈ پر حملہ کردیاتھا۔ کوہیما میں زبردست جنگ ہوئی اورناگا
قوم نے جاپانیوں کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔ یہاں ایک بہت بڑا قبرستان ہے، جس میں کوہیما کی لڑائی میں مارے جانے والے
جانبازوں اور سورماﺅں کو دفنایا گیا ہے۔ ناگا یہاں آتے ہیں اورانھیں خراج عقیدت پیش
کرتے ہیں۔ یہاں قبروں کے پاس ایک ستون پر ایک یادگار تحریرکندہ ہے:
When You Go Home, Tell Them of Us and Say,
For Your Tomorrow, We Gave Our Today
”جب تم گھرجا
نا تو انھیں ہمارے بارے میں بتا نا اور کہنا کے ہم نے ان کے کل کے لئے اپنے آج کو قربان
کردیا۔"
اپنےعظیم الشان 'کل' کے لئے آدمی کو اپنے
خوبصورت 'آج' کو قربان کرنا پڑتا ہے، یہ بات جتنی قوموں کے لئے صحیح ہے اتنی ہی افراد
کےلئے بھی صحیح ہے۔
When You Go Home, Tell Them of Us and Say,
جواب دیںحذف کریںFor Your Tomorrow, We Gave Our Today
”جب تم گھرجا نا تو انھیں ہمارے بارے میں بتا نا اور کہنا کے ہم نے ان کے کل کے لئے اپنے آج کو قربان کردیا۔"
pate ki baat hai
Shukria
جواب دیںحذف کریں