تم دعائوں کے لئےاپنے ہاتھ اٹھائوگے اورہم تمہاری طرف نہیں دیکھیں گے
محمد آصف ریاض
بائبل کی کتاب یسیعاہ
میں بیان کیا گیا ہے:
تم دعائوں کے لئے اپنے
ہاتھ اٹھا ئو گے اور ہم تمہاری طرف نہیں دیکھیں گے
تم بہت زیادہ گریہ و
زاری کروگے اورہم تمہاری گریہ و زاری کو نہیں سنیں گے
کیونکہ تمہارے ہاتھ
معصوموں کے خون میں ڈوبے ہیں
سو، پاکیزگی اختیارکرواپنے
گناہوں کو دھؤ، اورمیری نظروں سے انھیں دورکرو
بدکاری کوچھوڑو
نیک اعمال کرنا سیکھو
انصاف کرو
مظلوموں کی مدد کرو
یتیموں کے کاز کا دفاع کرو
بیوائوں کے حقوق کی
بازیابی کے لئے جدوجہد کرو(یسیعا ہ 15-17 )
When you lift up
your hands in prayer,i will not look.
Though you offers
many prayers , i will not listen
For your hands
are covered with the blood of innocent victims.
Wash yourselves
and be clean
Get your sins out
of my sight.
Give up your evil
ways
Learn to do good
Seek justice
Help the
oppressed
Defend the cause
of orphans.
Fight for right
of widows.
ISAIAH- 15-17
بائبل کے یہ الفاظ بتا رہے ہیں کہ زمین پربہت
سے لوگ ایسے ہوں گے جوبظا ہرخدا کی طرف اپنے ہاتھ اٹھا ئے ہوئے ہوں گے لیکن خدا ان
کے ہاتھوں کی طرف نہیں دیکھے گا۔ وہ بظاہرخدا کے سامنے گریہ و زاری کررہے ہوں گے
اور خدا ان کی چیخ و پکارکو نہیں سنےگا، کیونکہ یہ گریہ و زاری ان کے منھ سے نکلی
ہوگی۔ یہ ان کے دل کی آوازنہیں ہوگی۔
بائبل کےالفاظ سے پتہ چلتا ہے کہ خدا زمین
پرایک بدلا ہوا انسان دیکھنا چاہتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ انسان پاکیزگی اختیارکرے،
وہ اس کے سامنے قلب سلیم کے ساتھ آئے۔ وہ یتیموں اور مسکینوں کی فریاد رسی کرنے
والا ہو، وہ بیوائوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والا ہواورسب سے بڑھ کریہ کہ وہ
انصاف پسند ہو۔ بائبل کے بیان کو پڑھ کرمجھے قرآن کے یہ الفاظ یاد آگئے:
"اورتم سب اللہ کی بندگی کرو، اس کے
ساتھ کسی کو شریک نہ بنائو، ماں باپ کے ساتھ نیک برتائو کرو، قرابت داروں اور
یتیموں اور مسکینوں کے ساتھ حسن سلوک سے
پیش آئو، اور پڑوسی رشتہ دارسے، اجنبی ہمسایہ سے، پہلو کے ساتھی اورمسافرسے،اوران
لونڈی غلاموں سے جو تمہارے قبضہ میں ہوں، احسان کا معاملہ رکھو۔ یقین جانو اللہ کسی
ایسے شخص کو پسند نہیں کرتا جو اپنے پندار میں مغرور ہو اوراپنی بڑائی پر فخر
کرے۔" )سورہ النسا 4- 36)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں