جمعہ، 7 جون، 2013

Hero generation and zero generation

پیسہ سے پہلے ہیروجنریشن پیدا ہوتی ہےاورپیسہ کے بعد زیرو
محمد آصف ریاض
میری پیدائش پٹنہ ایک گاﺅں حضرت سائیں میں ایک متوسط گھرانے میں ہوئی۔ میرے والد ایک کسان آدمی تھے اورعملی طورپرکاشت پرہی زندگی کا انحصارتھا۔ انھوں نے ہم لوگوں کی پڑھائی پردھیان دیا، لیکن پڑھائی کے معاملہ میں جبرسے کام نہیں لیا۔ ہم لوگ چھہ بھائی اورتین بہنیں ہیں۔
میں نے پٹنہ یونیورسٹی سے ایم اے کیا، اور پٹنہ میں ہی ڈاکٹرریحان غنی کی ادارت میں نکلنے والے روزنامہ پندارمیں صحافت کے پیشہ سےوابستہ ہوگیا۔ بعد میں دہلی سے نکلنے والے سنڈے انڈین میگزین کا اسسٹنٹ ایڈیٹربنا۔
میرا، ایک بھائی گورمنٹ اسکول میں ٹیچرہوگیا۔ بڑے بھائی نے اپنا بزنس شروع کردیا۔ ایک چھوٹے بھائی نائب ریاض نے ایروناٹکیل انجینئرنگ کی اوراندراگاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ دہلی میں جیٹ ایئرویزکا ملازم ہوگیا۔ سب سے چھوٹا بھائی رہبرمیرے ساتھ دہلی میں رہتاہے اوروہ میڈیکل کی تیاری کررہاہے۔
پچھلے دنوں انجینئرنائب ریاض کی جاب دبئی کی امارات ایئرلائن میں ہوگئی۔ امارات مشرق وسطی کی سب سے بڑی ایئرلائن ہے۔ اس کی تین ہزارفلائٹ ہرہفتہ دنیا بھر کے77 ممالک کے لئے اڑان بھرتی ہے۔ امارات درحقیقت امارات گروپ کا ہی ایک حصہ ہے۔ اس گروپ میں 68,000 ملازمین کام کرتے ہیں۔ یہ کمپنی دبئی حکومت کی ملکیت ہے۔ امارات میں جاب ہونے کے بعد نائب ریاض کی تنخواہ کافی بڑھ گئی۔ اب تک وہ کچھ والے نہیں تھے اوراچانک سب کچھ والے ہوگئے۔ ابھی وہ محض چھبیس سال کے ہیں۔
سب سے چھوٹے بھائی رہبرنے اسی سال انٹرمیڈیٹ کا امتحان دیا ہے، وہ امتحان میں امتیازی نمبرسے کامیاب ہواہے۔ وہ پٹنہ گیا ہوا تھا۔ وہاں سے فون کرکے اس نے بتا یا کہ وہ میڈیکل کی تیاری کرنا چاہتاہے۔ اس کے لئے دہلی میں کوئی کوچنگ سینٹر تلاش کردیاجائے۔ میں نے کہا کہ ٹھیک ہے۔
تھوڑی توقف کے بعد وہ کہنے لگا کہ اگرکمپٹیشن نہیں نکلا توہم " ڈونیشن پرداخلہ لے لیں گے۔
ابھی تک وہ اپنی محنت پرمیڈیکل نکالنا چاہ رہے تھے، وہ کمپٹیشن فائٹ کرناچاہتے تھے، لیکن پیسہ آتے ہی وہ اچانک ہمت ہارگئے،اورکمپٹیشن کی جگہ ڈونیشن کی بات کرنےلگے۔
ڈونیشن کی بات سن کرمیں سوچنے لگا کہ پیسہ آدمی کوایک دم سے کتنا نیچے گرادیتا ہے۔ وہ آدمی کو کسی لائق نہیں رہنے دیتا۔ وہ انسان سے اس کی قوت مزاحمت چھین لیتا ہے۔ وہ آدمی کواس لائق نہیں رہنے دیتا کہ وہ میدان میں اترکرکسی کامقابلہ کرے اوراپنے بل پرکامیاب ہو۔ میرے تجربہ نے مجھے بتایا:
" پیسہ سے پہلے ہیروجنریشن پیداہوتی ہے اورپیسہ کے بعد زیرو۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں