پھولوں کا خدا
پھولوں میں ایک پھول وہ
ہے جسےدس بجیاکہتےہیں۔ یہ پھول گلابی رنگ کاہوتاہے،اوربہت ہی حسین ہوتاہے۔ اس
پھول کودس بجیا اس لئےکہتے ہیں کیوں کہ یہ ٹھیک دس بجے کھلتاہے۔
اس دس بجیا پھول کودیکھ کرمجھے قرآن کی یہ آیت یادآگئی۔"سورج
اورچاند کے لئےایک حساب ہے" یہ ایک معلوم واقعہ ہے کہ زمین سورج
کےگردچکرکاٹتی ہے۔ زمین کےاسی روٹیشن کی وجہ سےرات اوردن کا سلسلہ جاری ہے۔ اگرزمین
کےروٹیشن کاتوازن بگڑجائےتوہماری رات اورہمارے دن کاحساب بگڑجائے گا۔ زمین اپنے
محورپرفی گھنٹہ 1,674.4کلومیٹرکی رفتارسے
بغیرتھکے ہوئےدوڑتی ہے تاکہ وہ ہمارے لئےدن اوررات پیدا کرسکے۔
جس طرح رات اوردن کی تخلیق کوممکن بنانےکےلئے
پوری زمین اپنے کام پرلگی ہوئی ہےاورایک اندازے سے اپنے محورپرگردش کررہی ہے۔ اسی
طرح ایک پھول کوپھول بنانےکے لئے پوری کائنات سرگرم عمل ہےتب جاکرہمیں وہ چیزمل
رہی ہےجسے ہم پھول کہتے ہیں۔ مثلاً ہوا، پانی، سورج اورموافق ٹمپریچروغیرہ، یہ سب
مل کرایک مشترک عمل کرتے ہیں تب جاکرہمیں وہ چیزملتی ہے جسے ہم پھول کہتے ہیں۔
میراخدا پھولوں کاخدا ہے
جب سے یہ دنیا وجود میں آئی ہےاورجب سے اس
زمین پرپھول کھل رہے ہیں، وہ سب خدا وند کےکھلائے ہوئے ہیں۔ آج تک کسی انسان
نےکوئی پھول نہیں کھلا یا۔ ہرشخص کاغذ کے پھول کھلارہا ہے۔ کیوں؟ اس لئے کہ حقیقی
پھول کھلانے کے لئے زمین وآسمان، سورج چانداورآب وہواسب کوبیک وقت ایک مشترک عمل
پرلگا نا ہوگااوریہ کام کسی انسان کےبس میں نہیں ہے.
یہ کام صرف اورصرف خدا کے لئے ہی ممکن ہے۔ کسی انسان کے لئے یہ ممکن نہیں کہ وہ زمین
وآسمان کومتحرک کردے اوراس کے ذریعہ سے کوئی با معنی تخلیق وجود میں لا سکے۔ یہ
صرف خدا وند ہے جوایک پھول کوکھلانےکےلئے پورے یونیورس کومتحرک کرسکتا ہےاوروہ
ایسا ہرآن کررہاہے۔ یہ اس کی قدرت کی نشانی ہے۔ قرآن میں ہے ان اللہ علی کل شئی
قدیر، یعنی بے شک اللہ ہرچیزپرقادرہے۔ زمین پرکسی پھول کا کھلنا گویا قرآن کے اسی
بیان کاعملی اعلان ہے۔
آدمی اگرسنجیدہ ہواورپوری سنجید گی کےساتھ
کسی پھول کوکھلتا مسکراتا ہوادیکھےتووہ پکاراٹھے گا: میراخدا پھولوں کا خدا ہے۔ میراخداخوشبوکاخدا
ہے، میراخدارنگوں کا خدا ہے۔ میراخدا زمین وآسمان کاخدا ہے۔ میراخدا پورے یونیورس کاخدا
ہے۔
My God is God of flowers, my God is God of
scent, my God is God of colours, and my God is God of the entire Universe
قرآن میں اسی حقیقت کا اعلان ان الفاظ میں
کیا گیا ہے: وہی تو ہے جس نے تمہارے لئے زمین کا فرش بچھایا آسمان کی چھت
بنائی،اوپرسے پانی برسایا اوراس کے ذریعہ سے ہر طرح کی پیدا وار نکال کرتمہارے لئے
رزق بہم پہنچایا پس جب تم یہ جانتے ہوتو دوسروں کو اللہ کا مد مقابل مت
ٹھہرائو" 2:22)
(